مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجيئم کے دارالحکومت برسلز میں داعش کے حملوں کے بعد عوام پر اب بھی خوف و ہراس طاری ہے برسلز پولیس نے شہر میں دھماکوں کے بعد مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔گزشتہ دنوں برسلز میں ہونے والے دھماکوں کے بعد سے تمام یورپی ممالک میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران برسلز سے 7، جرمنی سے 2 جب کہ پیرس سے ایک شخص کو ان حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق برسلز کے علاقے شاربیک میں پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران مشتبہ شخص نے پولیس کے احکامات ماننے سے انکار کردیا تاہم پولیس نے اس کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ برسلز حکام کےمطابق گرفتار شخص کا تعلق برسلز حملوں سے ہے جس کو پولیس نےمقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کے قبضے سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
بیلجيئم کے دارالحکومت برسلز میں داعش کے حملوں کے بعد عوام پر اب بھی خوف و ہراس طاری ہے برسلز پولیس نے شہر میں دھماکوں کے بعد مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1862814
آپ کا تبصرہ